بیجنگ،جہاز کے ٹیک آف کے وقت موبائل استعمال کرنے پر دو افراد کو جیل بھیج دیا گیا

بیجنگ،جہاز کے ٹیک آف کے وقت موبائل استعمال کرنے پر دو افراد کو جیل بھیج دیا ...

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں دوران پروز ایسے کام کرنے پر 2شہریوں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے کہ اگر اس پر یہاں سزا ہونے لگے تو ہوائی سفر کرنے والے اکثر پاکستانی جیل کی ہوا کھانے لگیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ جانے والی دو پروازوں میں سفر کرنے والے ان مسافروں کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک ٹیک آف کے وقت اپنے فون پر موسیقی سنتا رہا تھا اور دوسرے نے دوران پرواز فون کال کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے وقت موسیقی سننے والے مسافر کا نام وینگ اور کال کرنے والے کا نام ڑانگ ہے۔ پولیس نے بیجنگ کیپیٹل ایئرلائن کی پروازوں میں سفر کرنے والے ان مسافروں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں پانچ، پانچ دن قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ایوی ایشن سیفٹی کنٹرولر ڑینگ چن کا کہنا تھا کہ ’’مسافروں کو دوران پرواز موبائل فون سے صرف ایمرجنسی کالز کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ چین میں دوران پرواز موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی مسلسل خلاف ورزی ہونے پر قوانین میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں تاہم ان تبدیلیوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -