کراچی ،رینجرز کارروائی 6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کارروائی 6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاررائیاں کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ واراور کالعدم جماعت سے ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے شاہ فیصل، کورنگی، نیو کراچی، اورنگی اور ملیر میں کارروائیاں کر کے6 ملزمان کو حراست میں لے لیاہے ۔گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق لیاری گینگ وار جبکہ ایک کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزماں سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -