بوریوالا کے مسلم لیگی کارکن راؤ فضل الرحمن بھی لاہور خودکش دھماکہ کے شدید زخمیوں میں شامل

بوریوالا کے مسلم لیگی کارکن راؤ فضل الرحمن بھی لاہور خودکش دھماکہ کے شدید ...

  

بورے والا ( تحصیل رپورٹر)لاہور خود کش بم دھماکے میں بورے والا کے مسلم لیگی کارکن راؤ فضل الرحمان بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں واقعات کے مطابق راؤ

(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

فضل الرحمان گذشتہ روز وائس چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور کے ہمراہ لاہور گئے ہوئے تھے رانا شاہد سرور نے 90شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ میئر ز،ڈپٹی میئرز ،چیئر مین و وائس چیئر مین ضلع کونسلز کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی جس سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خطاب کرنا تھا جوکہ دھماکے کے باعث بعد ازاں ملتوی ہو گیا تھاجبکہ راؤ فضل الرحمان دھرنے کو دیکھنے چلے گئے جہاں وہ بم دھماکے کا شکار ہو گئے دھماکے میں ان کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی جبکہ جسم کے مختلف حصے بھی متاثرہ ہوئے اور انہیں دیگر زخمیوں کے ہمراہ گنگا رام ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

شامل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -