ریڈ الرٹ کے باوجود خودکش دھماکہ حکومت کی نااہلی ہے‘ نتاشہ دولتانہ

ریڈ الرٹ کے باوجود خودکش دھماکہ حکومت کی نااہلی ہے‘ نتاشہ دولتانہ

  

لڈن(نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب محترمہ نتاشہ دولتانہ نے سانحہ لاہور کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سانحہ میں شہید ہونیوالوں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریڈ الرٹ کے باوجود حساس مقام پر دہشت گرد کا گھس جانا اور خود کش دھماکہ کردینا موجودہ حکومت کی نا اہلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے ،محترمہ نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فل فور اپریشن ضروری ہے کیونکہ حکمرانوں کو دہشت گردوں سے خطرہ نہیں غریب عوام کو خطرہ ہے ،حکمرانوں نے تو اپنی سیکیورٹی کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں گارڈ ز رکھے ہوئے ہیں اور غریب عوام کی سیکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وقتی طور پر عوامی دوستی کے جھوٹے دعووں کا پول کھل کر سامنے آچکا ہے کہ موجودہ دور میں لوگوں کی جانیں بھی محفوظ نہ ہیں ،محترمہ نتاشہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف از خود پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن شروع کریں کیونکہ اس وقت پنجاب دہشت گردوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -