17 فروری کو ہائیکورٹ بارکا سالانہ عشائیہ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب مہمان خصوصی ہونگے
ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کا سالانہ عشائیہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
17 فروری کو منعقدہوگا جس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار مہمان خصوصی ہوں گے۔اس ضمن میں سالانہ عشائیہ شام 7 بجے ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سبزہ زارمیں منعقد ہوگا جس میں لاہورہائیکور ٹ کے ججز،لاء افسران اورجنوبی پنجاب کے ملتان ،ڈی جی خان اورساہیوال ڈویڑنزکی بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران اورممبران شرکت کریں گے۔دریں اثناء سیکورٹی کے پیش نظروکلاء کوبارروم کے راستے داخل ہونے کے ساتھ پاکستان یاپنجاب بارکونسل کا کارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔