ضلع ملتان کے6بوائز و گرلز ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی کا درجہ مل گیا

ضلع ملتان کے6بوائز و گرلز ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی کا درجہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ضلع ملتان کے 6ایلمنٹری (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکولز بنا دیا ہے ‘ اپ گریڈ ہونے والے بوائز ایلمنٹری سکولز میں ایلمنٹری سکول سورج میانی‘ ماڈل فیکٹری سکول بہاولپور روڈ‘ ایلمنٹری سکول بستی لابر پرانا شجاع آباد روڈ‘ ایلمنٹری سکول سردار پور شجاع آبادکے علاوہ گرلز ایلمنٹری سکول بنگالہ شجاع آباد اور گرلز ایلمنٹری سکول بستی ملوک شامل ہیں ‘ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ‘ یکم مارچ کو نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر مذکورہ سکولز میں جماعت نہم کی کلاسز کا آغاز ہوگا ‘ مذکورہ سکولز اپ گریڈ ہونے سے اہل علاقہ خصوصاً طالبات کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔