کراچی ،اے ایس او کی کاررواء ی، لاکھوں روپے کا سامان ضبط

کراچی ،اے ایس او کی کاررواء ی، لاکھوں روپے کا سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی کے علاقے موچکو میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کااسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے ۔ڈپٹی کلکٹر ہیڈرکوارٹر کسٹمز کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے موچکو میں کارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کا لیدر،خشک دودھ،موبائل ٹاورز میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں اور دیگر اسمگل شدہ ضبط کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کسٹمز اے ایس او کی یہ تیسری بڑی کاررروائی ہے۔