سانحہ لاہور،جامعہ زکریا سمیت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت

سانحہ لاہور،جامعہ زکریا سمیت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر )سوموار کو لاہور میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ میں پولیس افسروں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر ملتان سمیت صوبے بھر میں سوگ کی کیفیت رہی ‘ حکومت نے یونیورسٹیوں سمیت اہم (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت ترین کرنے کا حکم جاری کر دیا ‘ اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ‘زکریا یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے سکیورٹی کے سلسلے میں ہنگامی میٹنگ کال کی جس کے بعد یونیورسٹی میں سکیورٹی عملے کی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ‘2ؑ ٓؑ ٓؑ ٓؑ ٓؑ گاڑیوں اور 12موٹر سائیکلوں پر مشتمل سکواڈ نے پٹرولنگ کی ‘ یونیورسٹی کے 25ٹاورز پر جی تھری رائفل ‘ رپیٹر‘ سنائپر گن اور پسٹل سے لیس گارڈز الرٹ رہے ‘ یونیورسٹی میں داخل ہونے والے تمام افراد اورگاڑیوں کی میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی گئی ‘آر او ڈاکٹر مقرب اکبر صبح ساڑھے7بجے ہی یونیورسٹی پہنچ گئے اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا‘ گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی ‘ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر یونیورسٹی کی بسوں میں سوار ہونیسے قبل طلبہ کی میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی ‘اس کے بعد انہیں سوار کیا جائے گا ۔

تلاشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -