صوبائی وزیر زراعت نعیم بھابھہ کی لاہور دھماکہ کی مذمت

صوبائی وزیر زراعت نعیم بھابھہ کی لاہور دھماکہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبرنگار)وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے لاہور میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ہونے والے دھماکے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع کرنے والے کسی صورت انسان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ا? انہیں جلد صحت عطا فرمائے اور حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گی۔زخمیوں کو فوری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کاروائی کی مذمت کر رہی ہے اور شہدا کے وارثین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں گی۔