دہشتگردانہ حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘ مولانا زبیر صدیقی

دہشتگردانہ حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘ مولانا زبیر صدیقی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، دہشت گردانہ حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، اتحاد و اتفاق کی قوت سے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا، بزدلانہ حملے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پاکستان کو کبھی کمزور نہیں کرسکتے،لاہور معصوم جانوں کا ضیاع تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے، ان خیالات کا اظہار وفاق المدار العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم و شیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ شجاع آبادمولانا زبیر احمد صدیقی نے اپنے اخباری بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، خفیہ اداروں کو چاہیے پاکستان دشمنوں کو بے نقاب کریں،انہوں نے کہا مدارس دینیہ کے 20لاکھ سے زائد طلباء پاکستان کے بے تنخواہ سپاہی ہیں، ملک پر کوئی بھی بر ا وقت آیا تو آپ ہمیں صف اول میں پائیں گے، ہم پاکستان کی سیاسی و نظریاتی سرحدوں کا بھر پور تحفظ کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وفاق المدارس کی اپیل پر زخمیوں کی صحت یابی اور شہداء کی مغفرت کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -