(ن)لیگ کو دھچکا،سکندر بوسن کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل

(ن)لیگ کو دھچکا،سکندر بوسن کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل

  

ملتان (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن گروپ کے قریبی ساتھی اور میتلا برادری کے سربراہ ملک منظور میتلا نے ملک ساجد میتلا، ملک سعید میتلا، ملک عارف میتلا، ملک شفقت (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

متیلا و برادری کے ہمراہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سرپرستی اور سید عبدا لقادر گیلا نی، سید علی حیدر گیلا نی پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے نواب پور کے علاقہ میں اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم این اے سید عبد القادرگیلانی ، سید علی حیدر گیلانی کی موجودگی میں کیا اور پیپلز پارٹی کے ملتان میں دس مارچ کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کا بھی اعلان کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین نواب ناصر خان بادوزئی، شوکت میتلا، ملک عامر بچہ، فرحان خان ، ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سید عبد القادر گیلانی، سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور آئندہ بھی اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے اور کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ قائد بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور ملتان کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت اور وفاق کی علامت ہے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی انشاء اللہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -