ملتان جلسہ ثابت کریگا پیپلز پارٹی آج بھی بڑی سیاسی جماعت ہے‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان جلسہ ثابت کریگا پیپلز پارٹی آج بھی بڑی سیاسی جماعت ہے‘ یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 10 مارچ کے جلسے سے ثابت کر دے گی کہ آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہے اور آئندہ الیکشن میں وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ہی واحد شخصیت ہے جو ملک (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، ملک میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے دور میں شروع ہوا، پیپلزپارٹی ورکرز پارٹی ہے اور ہمیشہ کارکنوں اور ملازمین کو سہولتیں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پیپلز یونٹی یونین پی آئی اے کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ پیپلز یونٹی یونین کی قیادت کر رہے تھے، حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ ،پیپلز یونٹی کے صدر اسد محمود بخاری، جنرل سیکرٹری جہانگیر خاکوانی اور عالم گیر گیلانی نے کہا کہ پیپلز یونٹی ملازمین کے حقوق کی حفاظت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ یوسف رضا گیلانی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ملتان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنا کر ملازمین کے لئے مزید آسامیوں کا بندوبست کیا لیکن موجودہ حکومت ملازمین کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہی اور مزید کہا کہ پیپلز یونٹی پی آئی اے میں نئے ریفرنڈم بارے لائحہ عمل بنائے گی اور آئندہ چند روز میں اس بارے میں اعلان کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر جاوید صدیقی، امتیاز کھیڑ، حافظ سلمان خان، چوہدری صفدر، عمران رفیق، قاسم امتیاز، یوسف نون، حبیب خان، خالد محمود، طاہر راؤ، عارف شاہین، امتیاز میتلا ودیگر شامل تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -