گلشن اقبا ل میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی ،3افراد زخمی

گلشن اقبا ل میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی ،3افراد زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونی ورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے نزدیک جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے۔جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے باعث آسمان پرگہرا سیاہ دھواں پھیل گیا جو کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دیا۔ آگ پر قابو پانے کیلیے تین فائر بریگیڈزموقع پر پہنچے۔اس دوران تین افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے وہاں رہنے والوں کا سامان جل کا خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے سے 50 جھونپڑیاں جل گئیں۔ آگ لگنے کے بعد یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -