ضلعی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ضلعی نائب ناظم

ضلعی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ضلعی نائب ناظم

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انصاف سپورٹس پروگرام کے تحت انڈر 23 گیمز کے ٹرائیلز بونیر میں شروع ہوگئے ،ڈگر ہاکی گراونڈ پر ہاکی اور ٹگ اف وار کے ٹرائیلز میں ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی اور ضلع نائب ناظم یو سف علی خان مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سلیمان خان ،ہاکی ایسوسی ایشن کے زاہد علی ،ملک سعد ٹرسٹ کے سیکرٹری اور ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی ڈاکٹر لیاقت خان ،اے سی ڈگر اسد سر ور اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم اور ڈی سی بونیر نے کہا کہ بونیر کی ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ضلع کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلباء طالبات کے لئے فری کوچنگ کلاسز کا اعاز کردیاگیاہے ،جبکہ بونیر رضاء کار ٹاسک فورس قائم کیاگیاہے جسکی ممبر شپ ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اور یہ ٹاسک فورس ضلع میں شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پورے ضلع میں صفائی مہم شروع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے کھلاڑیوں کی بہتر مفاد کی خاطر بونیر ضلع کو مردان سے الگ کرکے سوات کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ کھلاڑی اپنے علاقہ کے سفیر ہوتے ہے وہ کھیل کے میدان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرے اگر بونیر کے کھلاڑیوں نے صوبائی سطح پر ٹرافی جیت لی تو ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کھلاڑیوں کو دو لاکھ روپے نقد انعام دے گی ،اس موقع پر سپورٹس افیسر سلیمان خان نے ڈی سی بونیر کو شروع ہونے والے ٹرائلز کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈی سی بونیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں میرٹ کا خاص خیال رکھاجائے اور محنتی کھلاڑیوں کو چناء عمل میں لایا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -