قتل کے مقدمہ میں ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم

قتل کے مقدمہ میں ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمہ میں ملزم (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم تنویر عرف تیری نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف 23 اگست 2009 کو تھانہ ساہوکا میں کھیتوں میں پانی لگانے کے جھگڑے پر اللہ دتہ کو چھریوں کے وارکرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں سیشن کورٹ وہاڑی نے اس کو سزائے موت اوردیگر سزاؤں کاحکم دیاہے جبکہ مقدمہ کے حقائق درست نہیں بتائے گئے ہیں اوراس کے خلاف غلط الزامات عائدکئے گئے جبکہ واقعہ کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے اس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -