صوابی میں ڈرگ مالکان کی لاہور خودکش دھماکہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

صوابی میں ڈرگ مالکان کی لاہور خودکش دھماکہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر چیرنگ کراس پر فارما سوٹیکل کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کے مالکان کا ڈرگ پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران خود کش دھماکے اور اس میں بے گناہ افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے خلاف پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کی اپیل پر ضلع صوابی میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کی اس دوران تمام میڈیکل سٹورز بند رہے اس موقع پر پی سی بی اے ضلع صوابی کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اور ڈرگ رولز ترامیم واپس لئے جائیں #