8ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں ڈبل شفٹ شروع کرنیکی منظوری

8ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں ڈبل شفٹ شروع کرنیکی منظوری

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ضلع ملتان کے 8گرلز و بوائز سکولز میں ڈبل شفٹ کا آغاز کرتے ہوئے شام کی کلاسز شروع کرنے کی منظوری دی ہے ‘ان سکولز میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول نواں شہر ‘ گرلز مسلم ہائی سکول کلمہ چوک‘ گرلز ہائی سکول مخدوم رشید‘ بوائز ہائی سکول مخدوم رشید‘ گرلز ہائی سکول سکندرآباد‘ گرلز ہائی سکول شجاع آباد ‘ گرلز ہائی سکول جلالپورپیر والااور بوائز ہائی سکول جگو والا جلالپور پیر والا شامل ہیں‘ ڈبل شفٹ ہونے والے ان سکولز میں نئے تعلیمی سال سے شام کی کلاسزبھی لگیں گی ‘ موجودہ ٹیچرز سے معاہدہ کیا جائے گا جو شام کی کلاسز میں بھی طلبا وطالبات کو پڑھائیں گے ‘ ان ٹیچرز کو اضافی مشاہرہ دیا جائے گا ‘ حکام کے مطابق سکولزمیں ڈبل شفٹ شروع کرنے سے شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا اور ایسے طلبا وطالبات جو کسی وجہ سے دن میں کلاسز اٹنڈ نہیں کر سکتے وہ شام کے اوقات کار میں تعلیم حاصل کریں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -