قتل کے 2 ملزموں کی سزائے موت منسوخ
ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈکیتی میں مزاحمت (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
پر قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کو سزائے موت کاحکم منسوخ کرکے بری کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزموں فیاض احمد اورمختارنے وکیل بدرگیلانی کے ذریعے اپیل دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ میلسی نے 4 دسمبر 2009 ء کو بنک سے 4 لاکھ روپے نکلواکر جانے والے حق نواز کو سے رقم چھیننے اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کی بعد ازاں درخواست گذاروں کو مقدمہ میں بطور ملزم نامزدکردیاہے جس پر سیشن کورٹ نے دونوں کو سزائے موت اورجرمانے کی سزاکا حکم دیا جبکہ وہ بے گناہ ہیں اورانھیں غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیاگیا ہے۔اس موقع پر لاء آفیسر مرزاعابد مجید نے دلائل دئیے کہ شناخت پریڈ میں نقائص ہونے اور سخت سزادینے کا بیان درست ہے جس پر دونوں ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیاگیاہے۔