حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کوشش کررہی ہے،نجیب الدین اویسی

حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کوشش کررہی ہے،نجیب الدین اویسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس /ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کررہی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ہے۔ملک میں پانی،کوئلہ،گیس،ایل این جی اور دیگر ذرائع سے سستی بجلی کی فراہمی کے درجنوں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور 2018 کے اوائل میں9سے10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔وہ نئے132کے وی مبارک پور گرڈاسٹیشن کی افتتاحی تقریب اور جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلہ سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی بجلی بحران سے نکلنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی جس میں ایک طرف بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنایاجارہاہے۔وزارت پانی وبجلی کی بہترین کارکردگی کے نتیجے میں ملک کے ٹرانسمیشن لائن لاسز میں کمی ہوئی ہے جس سے اربوں روپے بچت ہوئی جبکہ ریکوری کی شرح بھی پہلے سے بہترہوگئی ہے۔صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے کا ریلیف دیاگیاہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس سے کمپنیوں کی کارکردگی مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو اپنے تقریباََ ساڑھے55لاکھ صارفین کو بہترسروسز فراہم کرنے کے لئے دن رات سرگرم ہے۔ اس گرڈاسٹیشن کوبجلی فراہم کرنے 1.2کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے اس منصوبے پر مجموعی طورپر33کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اس گرڈ سے11کے ویسٹی مبارک پور فیڈر اور 11کے ویمڈ پیر واہ فیڈر سے ملحقہ علاقوں کے ہزاروں صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی ممکن ہوجائے گی اور ٹرپنگ بھی نہیں ہوگی۔یہ منصوبہ مکمل ہونے سے زرعی ، تجارتی اور گھریلو صارفین کی حالیہ اور مستقبل کی طلب کو پورا کیاجاسکے گا۔اس موقع پر چیف انجینئرٹی اینڈ جی میپکومیاں ناصر رشید بھی موجود تھے۔