مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق‘ 3بچوں سمیت 5 افراد زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر)شریف پورہ دربار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3سالہ بچی جاں بحق 3بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ہسپتال منتقل کردیا۔،ریسکیو ذرائع کے مطابق شریف پورہ کے علاقہ دربار پیر راشن شاہ کے قریب واقع مکان میں شہباز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا اچانک مکان کی چھت گر گئی ۔جس کے نتیجے میں مکان میں موجود خاندان ملبے تلے دب گیا۔حادثے کے بعد اہل علاقہ بڑی تعدادمیں موقع پر جمع ہوگئے اور ملبہ ہٹانا شروع کردیا جبکہ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد 40سالہ شہباز،اس کی بیوی ،30سالہ خالدہ،3سالہ بیٹی حاجرہ ،6سالہ بیٹی شہناز،4سالہ بیٹے شہبازاور 1سالہ بیٹے حماد کو ملبے سے نکال لیا اور انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3سالہ حاجرہ جان کی بازی ہار گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مکان کی حالت بوسیدہ تھی عرصہ دراز سے اس کی مرمت نہ کی گئی تھی۔