کرک ،تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کھمبے سے ٹکرا نے سے دو افراد جاں بحق
کرک(بیورو رپورٹ) حامدان چوک کے قریب لغڑی رجب خیل روڈ پرموٹرسائیکل بے قابو ہوکرسڑک کے کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی موٹر سائیکل پر سوار دسویں جماعت کے 2 طلباء ذیشان خٹک اور اس کا کزن شاہ زیب جان کی بازی ہار گئے دونوں کو گزشتہ شب 9بجے آبائی قبرستان لغڑی رجب خیل میں سپردخاک کردیا گیا رقت آمیز مناظر، ایک ہی خاندان سے بیک وقت دو جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا واضح رہے کہ ذیشان خٹک ہائی سکول میٹھا خیل کے معلم قاری میرقد آیاز کا بیٹا اور شاہ زیب اسکا بھانجہ تھا نماز جنازہ میں پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،اساتذہ کرام اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
B