2قتل، حادثات میں بچی سمیت 6افراد جاں بحق، 2نوجوان کی خودکشی

2قتل، حادثات میں بچی سمیت 6افراد جاں بحق، 2نوجوان کی خودکشی

  

حاصل پور،چشتیاں،فتح پور،بھکر،کوٹ ادو،محسن وال،خانیوال،کبیروالا (نمائندگان)حادثات میں بچی سمتی6افراد جاں بحق،بیوی اور مخالف کا قتل،گھریلو جھگڑوں پر2نوجوان نے خودکشیاں کرلیں۔حاصل پور،چشتیاں سے سپیشل رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں روڈ پر گزشتہ روز دو کاروں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک کار سوار منیر احمد رہائشی چک نمبر بارہ بی سی موقع پر جا بحق ہو گیا ۔ کار کی با ڈی کا ٹ کر اسکی میت کو با ہر نکا لا گیااور دوسری کار میں محمد سعید رہائشی وہا ڑی جو کہ اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے THQ ہسپتال پہنچ کر جا ن بحق ہو گیا۔ ایک ہی خاندان کے 5 زخمی افراد کو فوری طور پر ریسکیو 1122حا صل پو ر نے THQ ہسپتال پہنچایا۔ جبکہ اسکی بیوی رابعہ، ر دس سالہ بیٹا محمد احمد شدید زخمی ہو گئے جبکہ چار سالہ عائشہ اور چھ سالہ فا طمہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز فتح پور کے نواحی چک نمبر230ٹی ڈی اے کے قریب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکل آمنے سامنے آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں محمد یعقوب سکنہ دنیا پور جو کہ فتح پور میں مکھن کا کاروبار کرتا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور محمد اشرف سکنہ 222A/TDAشدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق محلہ عالم آباد کے رہائشی محمد شریف کا بیٹا محمد آفاق اپنی دس سالہ ہمشیرہ اقصیٰ شریف کو سائیکل پر لیکر جارہا تھا کہ روڈ پر کام کرنے والے ٹریکٹر جسے ڈرائیور عبداللہ خان چلارہا تھا نے ٹریکٹر ٹرالی سائیکل کے اوپر چڑھا دی جس سے دس سالہ اقصیٰ ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جس پر ورثا نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کی میت روڈ پر رکھ کر ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے بلا ک کردیا، وقوعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مزاکرات کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق نوراشریف کے محمد انور ولدعبدلحکیم کا ملزمان سے جائیداد کی خرید وٖفروخت کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز ملزمان نے فائرنگ کر کے محمدانور کو شدید زخمی کردیا جسے بتدائی طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ لایا گیا شدید حالت کے پیش نظر اسے ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122کی ریفرل سروس کلورکوٹ ایمبولنس بھجوانے کے لئے کال کی گئی مگراسی دوران محمد انور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مقتول کے تین بچے ہیں جنڈانوالہ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑا کے رہائشی رحیم بخش جنڈ کی بیٹی آمنہ بی بی نے سجاد حسین ہوت سے 7سال قبل والدین کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کی تھی،سجاد حسین ہوت جو کہ اکثر آمنہ بی بی سے جھگڑتا تھا جس پر تنگ آکر آمنہ بی بی واپس اپنے والدین کے پاس جانے کا تقاضا کرتی رہتی تھی،گزشتہ شب دونوں میں اسی بات پر دونوں میں توں تکرار ہوئی تو سجاد نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ملکر اس کے گلے پر چھری چلا دی جس سے آمنہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی،پولیس کوٹ ادو نے مقتولہ آمنہ بی بی کے بھائی محمد یونس کی مدعیت میں سجاد سمیت نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال کے نواحی گاؤں2ایٹ اے آر میں 18سالہ نوجوان عابد نے گھریلو جھگڑا پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مولا پور کے رہائشی 35سالہ نور محمد کا گزشتہ رو ز کسی بات پر اپنے گھر والو ں سے جھگڑ ا ہو ا جس سے دلبر داشتہ ہور کر گھر میں پڑا تیزا ب پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کو شش کی جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی جسے بعدازاں فور ی طور پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیاتھا مگر وہاں وہ مریضو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جہا ں بحق ہو گیا ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نزد مسعود فیبرکس کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نواحی علاقہ تین کسی کے قریب سکائی ویز اور ٹرالر میں تصادم249 ابتدائی اطلاع کے مطا بق تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کبیروالا کے علاقہ بٹہ کوٹ کے نزدیک موضع شیر گڑھ کے رہائشی میا ں بیوی نسیم بی بی اور غلام حسین جو کہ موٹر سائیکل پر کبیر والا سے اپنے گھر جا رہے تھے ،سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے ،جس کے نتیجہ میں 35 سالہ نسیم بی بی موقع پر ہی جابحق ہو گئی ، جب کہ اس کا شوہر 38 سالہ غلام حسین شدید زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی غلام حسین کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -