سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن پیش کیا گیا جس کے مطابق سکیورٹی سکیورٹی خدشات کے باعث مقدمے کی سماعت اب جیل میں ہوگی ۔واضح رہے کہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث عبدالرحمن عرف بھولا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھا تھا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -