نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، تبا ہ نہیں ہونے دینگے،آفاق احمد

نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، تبا ہ نہیں ہونے دینگے،آفاق احمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تنظیمی عہدیداران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کو تباہ و برباد کرنے کے لئے مہاجر نوجوانوں کے ضمیر کچلے جارہے ہیں، طاقت کے زریعے انہیں ان کے ضمیر کے خلاف فیصلے کرنے پر مجبور کیا جارہاہے تا کہ مہا جر نوجوان خود اپنی نظروں میں گر جائیں، اور انکے پاس قوم کی رہنمائی کا اخلاقی جواز بھی باقی نہ رہے۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر نوجوان قوم کا سرمایا ہیں ہم انہیں برباد نہیں ہونے دینگے ۔مہاجر نوجوانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ والدین کی تربیت ہی ہمارا ضمیر ہے اور ہمارے والدین جو ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف جرات اور حوصلہ کا پیکر رہے ہیں،ظلم وجبر کے خلاف جن کی قربانیاں ہمیشہ لازوال رہی ہیں انکی تربیت غلط ہوہی نہیں سکتی ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کی تربیت جو ہمارا ضمیر ہے اسکے خلا ف نہیں جاسکتے ہم اپنے بزرگوں کی طر ح ظلم و جبر کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ ہمیشہ کھڑے رہے گے۔آفاق احمد نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں،جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،کوئی ملک دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات سے محروم نہیں رہ سکتا،عقلمندی اسی میں ہے کہ اپنی روایات کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنا مستقبل تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھنا ہوگاتاکہ ہمیں ملک کی ترقی اور استحکام کی جدوجہد سے دوررکھنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -