لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند نہ ہونیوالوں کی جگہ نئے کھلاڑی شامل کریں گے : نجم سیٹھی

لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند نہ ہونیوالوں کی جگہ نئے کھلاڑی شامل ...

  

 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے لیکن جو انکار کریں گے ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرکے فائنل کرائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور میں فائنل کھیلنے کے حوالے سے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں سے ان کی رضا مندی پوچھیں گے جس کے بعد 22 فروری کو نیا ڈرافٹ کریں گے جس میں تمام فرنچائزز نئے سرے سے کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی کہیں گے کہ ہم لاہور میں فائنل کھیلیں گے تو ہم انہیں ڈرافٹ میں شامل کریں گے باقیوں کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے لوگوں کولائیں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -