حکومت لاہور میں پی ایس ایل فائنل کروانے کیلئے پر عزم ہے: رانا ثناء اللہ

حکومت لاہور میں پی ایس ایل فائنل کروانے کیلئے پر عزم ہے: رانا ثناء اللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کروانے کیلئے پر عزم ہے،بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے کیلئے پر عزم ہے،ہم مکمل تیار ہیں اور بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،پنجاب حکومت اپنی اجازت سے دستبردار نہیں ہوئی ہے،حکومت سکیورٹی کے وعدے پر قائم ہے۔واضح رہے پی ایس ایل انتظامیہ نے ایونٹ کا فائنل پاکستان کے دل لاہور میں کرانے کا شیڈول کررکھا ہے جو متحدہ عرب امارات میں زور و شور سے جاری ہے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -