”اپنی بیٹی کا نمبر دیدیں، اسے ویلنٹائن کی مبارکباد دینی ہے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر نوجوان کا عاصمہ جہانگیر کو پیغام، انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

”اپنی بیٹی کا نمبر دیدیں، اسے ویلنٹائن کی مبارکباد دینی ہے۔۔۔“ سوشل میڈیا ...
”اپنی بیٹی کا نمبر دیدیں، اسے ویلنٹائن کی مبارکباد دینی ہے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر نوجوان کا عاصمہ جہانگیر کو پیغام، انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بسنت کی اجازت نہ ملنے اور ویلنٹائن ڈے منانے پر عدالتی پابندی کو بہت سے لوگوں نے سراہا جبکہ کچھ لوگوں نے ان فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو بھی یہ فیصلے نہ بھائے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ کا سہارا لیا لیکن ان کے پیغام پر ایک صارف نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے ان کی بیٹی نمبر ہی مان گیا تاہم عاصمہ جہانگیر بھی پھر ایسا جواب دیا کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔

تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں پتنگ بازی پر لوگوں کی گرفتاری اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”ہوشیار! پرامن پاکستانی پتنگ بازی پر گرفتار ہوں گے، ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے سے بھی منع کر دیا ہے۔۔۔ بس آپ اگلے دھماکے کا انتظار کریں۔“

عاصمہ جہانگیر کے اس ٹویٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے جواب دیا کہ ”برائے مہربانی مجھے اپنی بیٹی کا نمبر دیدیں، میں انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔“

عاصمہ جہانگیر نے ٹوئٹر صارف کے اس جواب کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں جواب دیا کہ ”پہلے مجھے تو مبارکباد دیدو۔“

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

صارف بھی پیچھے رہنے والوں میں سے نا تھا اور فوراً جواب دیا کہ ”ہیپی ویلنٹائن ڈے آنٹی جی! “ اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی یاد دلا دیا کہ میں آپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں مگر فون نمبر کیساتھ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -