امریکہ اور چین کے خود کش دھماکے کی مذمت، مکمل تعاون کی یقین دہانی

امریکہ اور چین کے خود کش دھماکے کی مذمت، مکمل تعاون کی یقین دہانی
امریکہ اور چین کے خود کش دھماکے کی مذمت، مکمل تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن، بیجنگ (این این آئی، آئی این پی) امریکہ نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑاہے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرنے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ا مریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑاہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے کاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

چین نے لاہور میں ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشتگردی کے خاتہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ ے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر چینی حکومت کی جانب سے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں۔