گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی کا پاکستان آنے ، دوگاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ ، شاندار خوشخبری آگئی

گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی کا پاکستان آنے ، دوگاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ ...
گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی کا پاکستان آنے ، دوگاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ ، شاندار خوشخبری آگئی

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ’ووکس ویگن‘ نے پاکستان میں اپنی دو نئی گاڑیاں متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں کمرشل گاڑیوں اماروک اور ٹی 6کی تیاری اور پاکستان میں پلانٹ لگانے کیلئے ووکس ویگن کے آڈی کے ڈیلریعنی پریمئرسسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ سے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اماروک ٹویوٹا کی ریوو کی طرح جبکہ ٹی 6 پبلک سواری ہے ، دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ حکام نے بتایاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے ایسی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہاہے جبکہ ووکس ویگن کا خیال ہے کہ ایسی مضبوط گاڑیوں کی پاکستان میں اشد ضرورت ہے جبکہ ملک میں کم ازکم 40ڈیلر رکھنے کی خواہاں ہے ۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق معاملات طے پاجانے کی صورت میں ووکس ویگن کمرشل وہی کراچی میں موجود وہی پلانٹ استعمال کرے گی جو آڈی پہلے ہی اپنی گاڑیوں کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ آڈی اے جی بھی دراصل ووکس ویگن گروپ کی ملکیت ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ نومبر میں اطلاعات تھیں کہ آڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریامیں پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ معاملات طے پاجانے کی صورت پریمئرسسٹم پاکستان میں وہ تمام ضروری اقدامات کرے گا جس سے آڈی اور ووکس ویگن دونوں ہی اپنی گاڑیاں اسمبل کرسکیں تاہم اس ضمن میں پریمئرسسٹم کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

بتایاگیاہے کہ نیا ماڈل لانچ کرنے سے پہلے مکمل طورپر جانچ پڑتال کے لیے ملک بھرمیں گاڑیوں کی آزمائش کی جائے گی اور اس کے بعد وہ گاڑیاں ضروری تبدیلیوں اور ان کا جائزہ لینے کے لیے جاپان واپس بھیج دی جائیں گی جبکہ ووکس ویگن کی دلچسپی کی ایک وجہ ملک میں ممکنہ طورپریکم جولائی سے لایا جانیوالا اعلیٰ معیار کا ڈیزل ہے ،ڈیزل 500پی پی ایم سلفر کیساتھ مہیا کیاجائے گاجو ہائی وے پر چلنے والی گاڑیوں کے انجن کیلئے ضروری ہوتاہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پہلے ہی یہی ڈیزل منگواناشروع کررکھاہے۔

یادرہے کہ ہنڈائی نے بھی نشاط گروپ کیساتھ مل کر پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا اعلان کررکھاہے جبکہ کیا موٹرز نے بھی پلانٹ لگانے کیلئے بات چیت شروع کررکھی ہے ، اسی طرح پاک سوزوکی بھی مزید سرمایہ کاری لانے پر راضی ہوگئی اورگزشتہ سال ہی ہنڈا نے اپنی فلیگ شپ سوک ماڈل کار پاکستان میں متعارف کرائی۔

مزید :

بزنس -