لاہور میں شیر نے تصاویر بنانے والے لڑکے کے چہرے پر پیشاب کر دیا

لاہور میں شیر نے تصاویر بنانے والے لڑکے کے چہرے پر پیشاب کر دیا
لاہور میں شیر نے تصاویر بنانے والے لڑکے کے چہرے پر پیشاب کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جانوروں کی عجیب و غریب حرکات تو آپ بھی وقتاُُ فوقتاُُ دیکھتے ہی ہونگے مگر لاہور کے نوجوان کو شیروں کی تصاویر بنانامہنگا پڑ گیا جہاں ایک شیر نے اس کے چہرے پر پیشاب کر دیا جس سے نوجوان کے کپڑے اور موبائل بھی بھیگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی راس مسعود انور نامی نوجوان نے لیک سٹی سوسائٹی کے چڑیا گھر میں موجود سفید شیرکی تصاویر بنانے کی کوشش کی مگر اس کا ارمان دہرے کا دہرا رہ گیا ، لڑکا تصویر لینے کیلئے جونہی پنجرے کے قریب ہوا توچہل قدمی کرنے والے اس سفید شیر نے اس کے منہ پرپیشاب کر دیا جس سے نہ صرف نوجوان کا موبائل فون بھیگا بلکہ کپڑے بھی گندے ہو گئے ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اپنے ساتھ پیش آنے والے اس دلچسپ اور حیران کن واقعے کے بعد نوجوان کو چہرے پر لگی گندگی صاف کرنے کیلئے بھی کوئی جگہ میسر نہ آئی تو اس نے ایک مسجد کی طرف دوڑ لگا دی جہاں پہنچ کر بیچارے نے مسجد میں موجود صابن سے اپنے چہرے اور کپڑوں کے علاوہ موبائل فون کو اچھی طرح دھوکر صاف کیا اور یوں کسی کو منہ دکھانے کے قابل ٹھہرا ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

راس مسعود نے اپنے ساتھ پیش آنےو الے اس واقعے کی روداد سوشل میڈیا پر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر پنجرے میں چہل قدمی کرتے ہوئے مجھے دیکھ کر اپنی دم کھڑی کر رہا تھاجسے دیکھ کر میں مسکرانے لگا کہ شاید یہ اپنی پیٹھ کی تصویر بنوانا چاہتا ہے تاہم جونہی میں اس کی تصاویر بنانے کیلئے پنجرے کے قریب ہوا اور اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کر کے فریم سیٹ کرنے لگا تو شیر نے اپنی پشت میری طرف کر کے سیدھا میرے چہرے پر پیشاب کر دیا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مجھے بلکل سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ ہوا کیا ہے مگر پھر جب پتہ چلا تومیں مسجد کی جانب بھاگ کھڑا ہوا اور وہاں جا کر کم و بیش 10مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور جیکٹ کو بھی صاف کیا جس سے مسجد میں رکھا صابن بھی ختم ہو گیا ۔”میں اس واقعے اور تجربے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا “۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -