ملازمت کے بہانے محنت کش کا گردہ نکالنے سے متعلق خبر پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

ملازمت کے بہانے محنت کش کا گردہ نکالنے سے متعلق خبر پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
ملازمت کے بہانے محنت کش کا گردہ نکالنے سے متعلق خبر پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے محنت کش کو ملازمت دینے کے بہانے شیخوپورہ سے اسلام آباد بلا کر نجی ہسپتال میں بے ہوش کرکے گردہ نکالے جانے سے متعلق خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سے 3دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سپریم کورٹ ترجمان شاہد حسین کمبوئیو کے مطابق فاضل چیف جسٹس نے میڈیا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر ازخود نوٹس لیا جس میں بتایا گیا تھا کہ شیخوپورہ کے ایک سادہ لوح مزدور کو اسلام آباد میں ملازمت کے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔ دو افراد اسے ایک نجی ہسپتال لے گئے جہاں چائے کا کپ پلایا گیا جس میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملائی گئی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا اور ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کا گردہ نکال لیا۔ چیف جسٹس نے تین روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -