متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسان بھیجنے اور شہر بسانے کی منصوبہ بندی کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسان بھیجنے اور شہر بسانے کی منصوبہ بندی کا ...
متحدہ عرب امارات نے مریخ پر انسان بھیجنے اور شہر بسانے کی منصوبہ بندی کا اعلان کردیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ورلڈ گورئمنٹ سمٹ کے اختتام پر متحد ہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ 2117تک انسانوں کو سرخ سیارے مریخ پر بھیجنا شروع کردیں گے اور وہاں سب سے پہلے ایک شہر بسا یا جائے گا ۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا ہے کہ انسان کی سوچ اور تمنا کی کوئی حد نہیں ہے ۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”خلیج ٹائمز “کے مطابق 2117کے لیے مشن مارس اگلے 100سال کا قومی منصوبہ ہے جس کا مقصد سرخ سیارے کی کھوج لگانے کے لیے اماراتی سائنسدانوں اور انجینئر ز کو ریسرچ سپیشلائزیشن کے لیے تیار کرنا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت مریخ پر زندگی کی دریافت کی جائے گی اور وہاںچھوٹا شہر بسانے کے لیے وسائل بھیجے جائیں گے جن میں کھانا ،زندگی اور انرجی جیسے عناصر شامل ہو نگے ۔اس پروگرام کے تحت زمین سے مریخ تک تیزی کے ساتھ آنے اور جانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا ۔آغاز میں یہ پراجیکٹ اماراتی سائنسدانوں کی زیر قیادت چلا یا جائے گا جس کے بعد بین الا اقوامی سائنسدانوں اور ریسرچرز کو بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنا یا جائے گا تاکہ مریخ پر زندگی کے مواقع دریافت کیا جا سکے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم نے ابوظہبی کے کراﺅن پرنس شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ مل کر اس پراجیکٹ کا اعلان کیا ۔اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے اماراتی سائنسدانوں کی قابلیت اور استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور ہماری یونیورسٹیاں ریسرچ سنٹر میں تبدیل ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس پر اجیکٹ سے ہم نے بیج بو دیا ہے جسے اگلی نسلیں آ کر کاٹیں گی اور اس سے مستفید ہونگی۔ان کا کہنا تھا کہ سوچ کی کوئی حدود نہیں ہوتی،اس صدی میں انسانی قابلیت ہمارے سب سے بڑے خواب کو پورا کردے گی ۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے 9ممالک میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے جو سپیس سائنس میں سب سے آگے ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -