شہباز شریف کا امارات کے شاہی خاندان کیلئے قیمتی جانوروں کا تحفہ

شہباز شریف کا امارات کے شاہی خاندان کیلئے قیمتی جانوروں کا تحفہ
شہباز شریف کا امارات کے شاہی خاندان کیلئے قیمتی جانوروں کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے شاہی خاندان کو قیمتی جانور بطور تحفہ دیں گے۔روزنامہ دنیا کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو دو عربی نسل کے گھوڑے ، دو اونٹ اور گائے بیل کی جوڑی دی جائے گی۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

محکمہ حیوانات پنجاب حکومت کی جانب سے این او سی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھاگیا ہے جس میں ابوظہبی کے ولی عہد جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اورمتحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو قیمتی جانور سرکاری فارم سے دینے کی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دو عربی نسل کے گھوڑے سٹالین، دو اعلیٰ نسل کے اونٹ اور ساہیوال نسل کی گائے اوربیل کی جوڑی ابوظہبی کے ولی عہد جنرل شیخ محمد بن زید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر آرمڈ فورسز کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -