سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد ، پاکستانی سکولز کے طلبا نے میزبانی کی

سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد ، پاکستانی سکولز کے طلبا نے میزبانی ...
سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد ، پاکستانی سکولز کے طلبا نے میزبانی کی

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی پاکستانی طلبانے کی ۔

سعودی گزٹ کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض پاکستانی سکولوں کے طلبانے ادا کیے۔تقریب میں جدہ میں پاکستانی انٹرنیشنل سکولز عزیزیہ اور رہا ب کے طالب علموں اور پاکستانی و کشمیری افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں دونوں سکولوں کے بچوں نے تقاریر کرتے ہوئے کشمیر کیلئے اپنے تعاون کا اظہار کیا ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بچوں نے اپنی تقاریر میں کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کے مطالبہ کیا ۔

قونصل جنرل شہریاراکبر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، شہداءکو خراج تحسین ، جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی حمایت کا عیادہ، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور دونوں ممالک کے درمیان استسوابے رائے پیدا کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کے وعدے کی پاسداری کرنا ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے جو اقوام متحدہ کی قرار داد اور جمو ں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق قائم و دائم رہے گی تاہم آج کی تقریب میں نوجوان نسل کو مدعو کرنے کا مقصد اس مسئلہ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے جس پر ہم دونوں سکولز کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ۔تقریب سے چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود پوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو ناچاہیے۔ اس موقع پر وائس قونصل شعیب مبارک نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کشمیر کے لوگوں کے موقف کی بھرپور حمایت اور غیر متزلزل تعاون کا اظہار کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -