پی ایس ایل فائنل، جو غیر ملکی لاہور آئیگا، اسے خوش آمدید، انکار کرنیوالوں کا متبادل ڈھونڈیں گے، 22 فروری کو نیا ڈرافٹ ہو گا: نجم سیٹھی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے پوری کوشش ہے فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے اور غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں۔ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہوں گے انہیں خوش آمدید کہیں گے اور جو انکار کریں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ لاہور میں حالیہ دھماکے کے بعد پی ایس ایل کے فائنل میچ لاہور میں کرائے جانے سے متعلق کیا صورتحال ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ فائنل لاہور میں ہی ہو اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس میں کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سب فرنچائزز اور ان میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے سامنے ایک فارمولہ رکھیں گے اور پوچھیں گے کہ کون کون لاہور میں کھیلنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی حامی بھرے گا اسے خوش آمدید کہیں گے اور جو انکار کرے گا تو دنیا میں اور بھی بہت سے کھلاڑی ہیں اور ہم ان کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں جنہیں انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر بلایا جا سکے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
اس کے بعد 22 فروری کو نیا ڈرافٹ ہو گا جس میں تمام فرنچائزز نئے سرے سے کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد بھی پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس میں شریک ہوں۔