پاکستان ویمن رگبی ٹیم پہلی بار بین الاقوامی چیمپئن شپ کھیلنے لاﺅس روانہ ہو گئی

پاکستان ویمن رگبی ٹیم پہلی بار بین الاقوامی چیمپئن شپ کھیلنے لاﺅس روانہ ہو ...
پاکستان ویمن رگبی ٹیم پہلی بار بین الاقوامی چیمپئن شپ کھیلنے لاﺅس روانہ ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ویمن رگبی ٹیم ایشین ڈویلپمنٹ رگبی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے لاﺅس روانہ ہو گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق ویمن رگبی ٹیم 17فروری سے لاﺅس میں شروع ہونے والی ایشین ڈویلپمنٹ رگبی چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے لاہور سے روانہ ہو گئی ۔ پاکستان ویمن رگبی ٹیم کی کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ میں یہ پہلی شرکت ہے ۔12 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل پاکستان ویمن ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔لاہور ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پاکستان ویمن رگبی17 فروری سے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تجربے کی کمی ہے لیکن وہ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید :

کھیل -