لاہور خود کش حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ،سہولت کا ر گرفتار

لاہور خود کش حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ،سہولت کا ر گرفتار
لاہور خود کش حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ،سہولت کا ر گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے سیکیو رٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی ۔سیکیورٹی فورسز نے لاہور دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ۔

مہمند ایجنسی میں صبح سویرے خود کش دھماکہ ،3خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت6 افرادشہید ،کئی افراد زخمی

نجی نیوز چینل لاہور کے علاقے مال روڈ پر دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں چھاپے مارے ۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید سہولت کار بھی جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور خیبر پختونخواہ سے جنوبی پنجاب کے راستے کچھ دن پہلے لاہور آئے تھے ۔

فاٹا میں فوجی جوانوں اور لاہور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے بعد دہشت گردوں کا پشاور میں حملہ ،حیات آباد میں جج کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ، 2 افراد شہید،جج سمیت18 زخمی

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے مال روڈ پر شام 6بجکر 10منٹ پر خود کش حملہ آور نے دھماکے سے خود کو اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 20افراد شہید جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -