ہوٹل میں بکیوں کی موجودگی ڈرامہ قرار، پی ایس ایل فکسنگ دراصل کون کررہاہے اور طریقہ کیا اپنایاگیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

ہوٹل میں بکیوں کی موجودگی ڈرامہ قرار، پی ایس ایل فکسنگ دراصل کون کررہاہے اور ...
ہوٹل میں بکیوں کی موجودگی ڈرامہ قرار، پی ایس ایل فکسنگ دراصل کون کررہاہے اور طریقہ کیا اپنایاگیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعودنے دعویٰ کیا ہے کہ نجم سیٹھی کی شہرت کیسی ہے؟ وہ اب کرپشن ختم کرنے کے لیے بیٹھے ہیں ، ہوٹل میں بکیز کی موجودگی ڈرامہ بازی ہے ، کسی نے بتایاہے کہ ہوٹل میں ویٹرز کے ذریعے پرچیاں آجارہی ہیں ، ایک پورا سٹے بازی کا کھیل ہورہاہے جس میں پاکستان کو بدنام کیا جارہاہے لیکن اب ڈرامے بازیوں کا وقت ختم ہوگیا، ریاست کا معاملہ ہے اور اسے سنجیدگی سے لیناچاہیے ۔

”ہر قیمت پر پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور جاﺅں گا“ کیا لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم نے واقعی یہ دبنگ اعلان کر دیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

نیوزون کے پروگرام ’لائیوود ڈاکٹرشاہد مسعود‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پی ایس ایل سکینڈل کوئی حادثہ نہیں ، اگرآپ کسی کو نہ جانتے ہیں تو دیکھیں کہ ان کی شہرت کیسی ہے، نجم سیٹھی کو ہی دیکھ لیں،وہ وہاں ملک کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ذرا کلبھوشن یادیوکے بارے میں بھی پروگرام کردیں۔دوسری طرف شہریار خان کہہ رہے ہیں کہ مجھے اطلاع ملی کہ ناصر جمشید کو گرفتار کرلیاگیا، حالات یہ ہیں کہ گھروں میں کرکٹرز بلائے گئے ، ویٹرز کے ذریعے پرچیاں آرہی ہیں ، سٹے کا پورا کھیل ہورہاہے۔

مزید :

T20 World cup -