بھارت ،افغانستان ہمارے دشمن ،کہاجاتا ہے واقعات پی ایس ایل کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہوئے:رحمان ملک

بھارت ،افغانستان ہمارے دشمن ،کہاجاتا ہے واقعات پی ایس ایل کو سبوتاژ کرنے ...
بھارت ،افغانستان ہمارے دشمن ،کہاجاتا ہے واقعات پی ایس ایل کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہوئے:رحمان ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ بھارت اور افغانستان ہمارے دشمن ہیں لیکن پھر بھی یہی کہا جاتا ہے کہ پی ایس ایل کو سبوتاژکرنے کے کیلئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پاکستانی بہن بھائی جو ایڈز کا شکار ہوگئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے 3دن میں ملک کے تمام دارالحکومتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر جماعت الاحرار کی ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میںوہ خود ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں ۔میرا حکومت سے سوال ہے کہ کیا انہوں نے اتنا سب کچھ ہونے جانے کے بعد جماعت الاحرار کو کالعدم قراردیا ہے؟

مزید :

اسلام آباد -