طلبہ و اساتذہ کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات، سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

طلبہ و اساتذہ کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات، سی پیک اور گوادر پورٹس ...
طلبہ و اساتذہ کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات، سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی، اسلام آباد اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کے وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ و اساتذہ کے وفد کو پاک فوج کی جانب سے سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے طلبہ و اساتذہ کے سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہوں نے وفد کے ہمراہ امن واک بھی کی۔