پاکستان جیسے تعلیمی ادارے بھارت میں نہیں،پاک بھارت مسائل کاحل مذاکرات ہیں: بھارتی صحافی سدیندھرا کلکرنی

پاکستان جیسے تعلیمی ادارے بھارت میں نہیں،پاک بھارت مسائل کاحل مذاکرات ہیں: ...
پاکستان جیسے تعلیمی ادارے بھارت میں نہیں،پاک بھارت مسائل کاحل مذاکرات ہیں: بھارتی صحافی سدیندھرا کلکرنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی صحافی سدیندھرا کلکرنی نے کہا ہے کہ جیسے تعلیمی ادارے پاکستان میں ہیں ایسا کوئی ادارہ بھارت میں نہیں ہے ،جبکہ دونوں ممالک کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

طلبہ و اساتذہ کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات، سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

تفصیلا ت کے مطابق سدیندھرا کلکرنی کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے ملک میں کئی بار سی پیک منصوبے کی حمایت میں آواز بلند کی ہے جبکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی سرمایہ میں اضافے کیساتھ ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو دہشتگردی کے ذریعے دونوں ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں ۔میرے نظریے کے مطابق دونوں ملکوں یکجا ہو کر دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کرکے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔

مزید :

لاہور -