27 سال پہلے حج کے موقع پر بھگدڑ کے دوران مسجد الحرام سے لاپتہ ہونے والی خاتون اچانک منظر عام پر آگئی، اتنا عرصہ کہاں اور کس حال میں گزارا، اب تک کون سامنے آنے سے روکتا رہا؟ ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ دنیا دنگ رہ گئی

27 سال پہلے حج کے موقع پر بھگدڑ کے دوران مسجد الحرام سے لاپتہ ہونے والی خاتون ...
27 سال پہلے حج کے موقع پر بھگدڑ کے دوران مسجد الحرام سے لاپتہ ہونے والی خاتون اچانک منظر عام پر آگئی، اتنا عرصہ کہاں اور کس حال میں گزارا، اب تک کون سامنے آنے سے روکتا رہا؟ ایسی تفصیلات بیان کردیں کہ دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خدا کے گھر میں حاضری کا موقع ملے تو بدترین انسان بھی گناہوں سے تائب ہو جاتا ہے لیکن کچھ بدبخت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اس مبارک جگہ جا کر بھی شیطان کی پیروی سے باز نہیں آتے۔ ستائیس سال قبل حج کے لئے جانے والی ترک خاتون کو اغواءکر کے عمر بھر کے لئے جنسی غلام بنا لینے والا ایک یمنی باشندہ بھی ایسی ہی نفرت انگیز مثال ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فہیرہ نامی ترک خاتون اپنے خاوند عبداللہ کے ساتھ 1990ءمیں حج کے لئے گئی۔ اس سال مسجدالحرام کے سامنے بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں حجاج جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں فہیرہ بھی شامل تھی، جسے ایک یمنی خاکروب نے اٹھایا لیکن ہسپتال لیجانے کی بجائے وہ بدبخت انہیں اپنے گھر لے گیا اور قید کرلیا۔ فہیرہ کے خاوندعبداللہ کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا۔ کچھ عرصے بعد وہ صحت یاب ہوئے تو اپنی اہلیہ کو بہت ڈھونڈا مگر وہ کہیں نہی ملیں۔ نہ وہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھیں اور نہ ہی کسی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ریاض میں سعودی حکومت نے نبی پاک ﷺ کی ایسی مبارک ترین چیز نمائش کیلئے پیش کر دی کہ پوری دنیا سے ہزاروں لوگ دیدار کرنے کیلئے جمع ہونے لگے
دریں اثناءیمنی اغوا کار نے فہیرہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا شروع کردیا تھا۔ اگلے چھ سال تک بدقسمت خاتون اس درندے کی قید میں رہیں۔ اس تمام عرصے کے دوران انہیں صرف تین بار بچے کی پیدائش کے لئے باہر لے جایا گیا۔ ستائیس سال گزرنے کے بعد بالآخر فہیرہ کے گھر والوں نے ان کا پتہ چلالیا ہے، مگر اب انہیں ایک اور دردناک مسئلہ درپیش ہے۔
رپورٹ کے مطابق فہیرہ کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ واپس جانے کی کوشش کریں گی تو انہیں زناکاری کا مجرم قرار دے کر سنگسار کر دیا جائے گا۔ دوسری صورت میں ان پر لازم ہوگا کہ اپنے اغواءکار کو حکام کے حوالے کریں تاکہ وہ موت کی سزا پائے۔ رپورٹ کے مطابق ترک سفارتکار اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں تاکہ کسی طرح بیچاری خاتون کو بحفاظت ترکی واپس لیجایاجاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -