کے الیکٹرک وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

کے الیکٹرک وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کے الیکٹرک وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، وفد کے سربراہ عمر لودھی نے کراچی میں بجلی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف بھی شریک ہوئے ۔

لاہور قلندرز میں شامل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کرس گرین نے اپنی ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ زیر التوا مسائل کا منصفانہ حل چاہتی ہے ،بقایاجات کے معاملات کو حل کرنے میں ہم مکمل تعاون کریں گے۔وفد کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ ابراج گروپ اس وقت کے الیکٹرک میں بڑا شیئر ہولڈر ہے جبکہ بینکنگ اور صحت کے شعبوں میں بھی یہ گروپ 15 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔وفد کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -