سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے آﺅٹ ، محمد عرفان اور آصف علی شامل

سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے آﺅٹ ، محمد عرفان اور آصف علی شامل
سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے آﺅٹ ، محمد عرفان اور آصف علی شامل

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے میچ کیلئے ٹاس ہو چکا ہے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں میں 2، 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے محمدعرفان اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعید اجمل کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈیٹرز میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ محموداللہ اورعمرگل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، محمد عرفان کے فون استعمال کرنے پر عائد کر دی گئی

واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا جاچکا ہے جبکہ محمد عرفان  سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان کے موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید انہیں آج کے میچ میں ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔

مزید :

T20 World cup -