لیاری ایکسپریس کرچی میں گاڑی پل سے گر گئی،3افراد جاں بحق ،2 زخمی:ریسکیو ذرائع

لیاری ایکسپریس کرچی میں گاڑی پل سے گر گئی،3افراد جاں بحق ،2 زخمی:ریسکیو ذرائع
لیاری ایکسپریس کرچی میں گاڑی پل سے گر گئی،3افراد جاں بحق ،2 زخمی:ریسکیو ذرائع

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں لیاری ایکسپریس کے قریب گاڑی پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے ۔

عراقی دارالحکومت بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، 15افراد جاں بحق،50 زخمی 

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاری ایکسپریس ون وے پر گارڈن کے قریب گاڑی پل سے نیچے جا گری اور گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 3افراد موقع پر جاں بحق اور 2افراد شدید زخمی ہوگئے ،بتایا جارہا ہے کہ زخی ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر ہہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ باپ او ر بیٹے کی حالت نازک ہے جبکہ حادثہ سڑک پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

مزید :

کراچی -