دنیا کا واحد بینک جو صرف خواجہ سراﺅں کیلئے ہے، اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے خواجہ سرا ہونا لازمی ہے، اسے بھی ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

دنیا کا واحد بینک جو صرف خواجہ سراﺅں کیلئے ہے، اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے خواجہ ...
دنیا کا واحد بینک جو صرف خواجہ سراﺅں کیلئے ہے، اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے خواجہ سرا ہونا لازمی ہے، اسے بھی ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)بیچارے خواجہ سراءپہلے ہی معاشرے کی بدسلوکی کے باعث دکھوں کے ستائے ہوئے ہیں، اس پر طرہ یہ کہ بدبخت ڈاکوﺅں نے ان کا اکلوتا بینک بھی لوٹ لیا ہے۔

نئی نویلی دلہن سے شوہر نے ایسی چیز مانگ لی کہ سہاگ رات پر ہی اپنے والدین کے گھر واپس چلی گئی اور پھر فون کرکے ایسی بات کہہ دی کہ شوہر کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو حیدر آباد میں واقع خواجہ سراﺅں کے لئے قائم کئے گئے 400 سالہ قدیم بینک میں پیر کے روز گھسے اور 40 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔ ’ہیجڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن‘ کے دفتر میں قائم یہ بینک حیدرآباد میں جمعرات بازار کی ایک تین منزلہ عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر واقع ہے۔ ڈاکو مرکزی دروازے پر لگے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تین کمروں میں الماریاں توڑ کر 20 لاکھ روپے اور 80 تولہ سونا لے گئے۔ یہ بینک تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹکا کے خواجہ سراﺅں کو مالی خدمات فراہم کررہا تھا۔

خواجہ سراﺅ ںے بلڈنگ کی بالائی منزل پر کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے ایک شخص پر شک ظاہر کیا ہے۔ پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں شک ظاہر کیا گیا ہے کہ اس شخص کے تین ساتھیوں نے تالے توڑ کر بینک لوٹا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -