پاکستان گلوبل انشیٹوکے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہرشمعیں روشن، شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پاکستان گلوبل انشیٹوکے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہرشمعیں روشن، شہداءکو ...
پاکستان گلوبل انشیٹوکے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہرشمعیں روشن، شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سماجی تنظیم پاکستان گلوبل انشیٹوکے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر بم دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،شرکاءنے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی،فاتحہ خوانی بھی کی گئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گلوبل انشیٹو کے چیئرمین،معروف قانون دان مخدوم وسیم قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں،اگر یہ ہمارے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کریں گے تو زندہ بچ نہیں پائیں گے،ہماری افواج،حساس اداروں اور پولیس کے جوان بہادر ہیں ان بزدلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا دفاعی خرچ نہ بڑھایا تو ہم پیچھے ہٹ جائیں گے،امریکی وزیردفاع کانیٹو اتحاد کو انتباہ

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ دشمن ہمارا امن برباد کرکے سی پیک، پی ایس ایل کو ناکام بنانا چاہتا ہے ہم اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے،ملک کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ نیشنل ایکشن پر عمل کریں،اپنے اداروں کو مشکوک افراد کی سرگرمیوں بارے بتائیں،ہمیں اپنے حکمرانوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،تمام سیاستدانوں کو وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

مزید :

لاہور -