یہودیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں،ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے:اسرائیلی وزیر اعظم

یہودیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں،ایران کا مقابلہ مل کر کریں ...
یہودیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں،ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے:اسرائیلی وزیر اعظم

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں،ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے۔

امریکہ کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان، فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں:ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں اوریہودی ریاست کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں، فلسطینی اسرائیل کوتوڑنے کی باتیں بندکرکے اسرائیل کو تسلیم کریں، ایران جوہری معاہدے پرامریکی صدرکے چیلنج کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم مل کر ایران کے مسئلے اور اسکی دھمکیوں پرقابوپاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاری تنازعات بڑھانے کاسبب نہیں ہے، فلسطینیوں کایہودی ریاست تسلیم نہ کرنا،امن نہ ہونےکی وجہ ہے،فلسطینیوں کویہودی ریاست کوتسلیم کرناہوگا، فلسطین سے امن معاہدے میں عرب ممالک کوبھی شامل کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی امریکا اور اسرائیل کیلیے بڑاخطرہ ہے،ٹرمپ کی سربراہی میں اسلامی انتہاپسندی کی بڑھتی لہرپلٹ سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -