امریکہ کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان، فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان، فلسطینی نفرت ...
امریکہ کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان، فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں:ڈونلڈ ٹرمپ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ بدترین معاہدہ تھا، فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں۔

یہودیوں کاصدرٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں،ایران کا مقابلہ مل کر کریں گے:اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے تک امن معاہدہ نہیں ہوسکتا، اسرائیل فلسطین امن معاہدے میں دیگرممالک کوبھی شامل کرسکتے ہیں،فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل فلن بہترین انسان ہیں،انہیں میڈیا نے بری طرح پیش کیا،اسرائیل کوتسلیم کیے بغیر ڈیل ہونے کاکوئی راستہ نہیں،امریکااوراسرائیل تمام انسانی اقدارکااحترام کرتے ہیں،امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کریں گے،ایرانی جوہری معاہدہ بدترین معاہدہ تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -