شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو زہر دینے کے شبہ میں ملائیشیاءایک خاتون گرفتار

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو زہر دینے کے شبہ میں ...
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو زہر دینے کے شبہ میں ملائیشیاءایک خاتون گرفتار

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کے حکام نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کی موت کے سلسلے میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

ملائشین خبر رساں ادارے برنامہ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ہے جہاں شبہ ہے کہ کم جونگ نام کو زہر دیا گیا۔

اس خاتون کے پاس ویتنام کے سفری دستاویزات ہیں،ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں،شمالی کوریا کے رہنما کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی عمر 45 برس تھی اور انھیں پیر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور کے ہوائی اڈے پر بظاہر زہر دیا گیا جس سے ان کی ہلاکت ہوئی۔

ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی کوئی بھی تفصیل جاری نہیں کی گئی،جنوبی کوریا کے نگران صدر ہوانگ کیوآہن کا کہنا ہے کہ اگر اس کارروائی میں شمالی کوریا ملوث پایا گیا تو اس سے اس کی 'بربریت اور غیر انسانی فطرت' ظاہر ہو گی۔

امریکہ کا اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان، فلسطینی نفرت چھوڑکراسرائیل کوتسلیم کریں:ڈونلڈ ٹرمپ

ملائیشیا نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ مرنے والا شخص کم جونگ نام ہے کیونکہ وہ 'کم چول' کے دوسرے نام سے سفر کر رہے تھے،لیکن جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مرنے والا کم جونگ نام ہی ہے اور خفیہ ایجنسی نے حکومت کو بتایا ہے کہ ان کے خیال میں کم کو زہر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -